۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ مراسم بزرگداشت آیت الله رحیمیان

حوزہ / حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: اگر قرآن کریم کی آیات آج بھی انسانیت کے سامنے پیش کی جائیں تو دنیا کے عقلمند لوگ اس کا خیرمقدم کریں گے لیکن بعض لوگ اس مقدس کتاب کی توہین کرتے ہیں اور دو ارب مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے استاد حجت الاسلام والمسلمین علی نظری منفرد نے مسجد اعظم قم میں آیت اللہ ید اللہ رحیمیان کے ایصالِ ثواب کے لئے منعقدہ مجلس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: مسلمانوں کو قرآن کی توہین کرنے والوں کے خلاف سخت اور ٹھوس موقف اختیار کرنا چاہیے۔ ان لوگوں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے اور انہیں ان کے شوم اعمال کی قرار واقعی سزا دی جائے۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: اگر قرآن کریم کی آیات آج بھی انسانیت کے سامنے پیش کی جائیں تو دنیا کے عقلمند لوگ اس کا خیرمقدم کریں گے لیکن بعض لوگ اس مقدس کتاب کی توہین کرتے ہیں اور دو ارب مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: یہ مقدس کتاب نور اور ہدایت کی کتاب ہے اور مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ایسے مضحکہ خیز اعمال کے خلاف اپنی بیزاری کا اظہار کریں لیکن دشمن بھی یاد رکھے کہ ایسے اعمال سے قرآن کی عظمت کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا بلکہ ان کی یہ حرکات محض ان کے اندرونی مرض اور اسلام سے تعصب کو ظاہر کرتی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .